اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے سابق صدر میشل سلیمان نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر کے ساتھ گفتگو اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ مزاحمت اور حزب اللہ لبنان کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں تاکید کی کہ انہوں نے ہمیشہ مزاحمت کی حمایت کی ہے۔ میشل سلیمان نے مزید کہا کہ لبنان کی مزاحمت، صہیونی حکومت کی دھمکیوں اور حملوں کے مقابلے میں ملک کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لبنان کے سابق صدر نے اسی طرح شام کے بحران کے بارے میں کہا کہ شام کا بحران حتمی طور پر پر امن طریقے سے حل ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ لبنان کے صدر میشل سلیمان کا دور صدارت 24 مئی 2014 کو ایسی حالت میں ختم ہوگیا ہے کہ لبنان کی پارلیمنٹ ملک کے نئے صدر کے انتخاب میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲